نیو یارک : ان جوتوں کے تلووں میں لال سیاہی ڈالی گئی ہے جس میں انسانی خون کا ایک اصل قطرہ شامل کیا گیا ۔آرٹ کولیکٹر نے نائیکی کمپنی کے تیار کردہ ائیر میکس 97ایس میں تبدیلی لا کر ایک ایسا جوتا تیار کیا ہے جس پر الٹی صلیب اور پینٹا گرام (یعنی پانچ کونوں والا ستارہ) بنائے گئے ہیں اور جوتوں پر مسیحی مقدس کتاب بائبل کے الفاظ ‘لیوک 10:18’ واضح طور پر لکھے ہوئے ہیں۔ایم ایس سی ایچ ایف نے موسیقار ریپر لِل ناس ایکس کے ساتھ مل کر ایسے 666 جوڑے ریلیز کیے جو ایک منٹ سے بھی کم وقت میں فروخت بھی ہو گئے ۔نائیکی نے اپنے ٹریڈ مارک کی خلاف ورزی اور جملہ حقوق چوری کرنے کا دعویٰ دائر کیا ہے ۔کالے اور سرخ رنگ کے یہ جوتے ایم ایس سی ایچ ایف نے متعارف کروائے ہیں ۔نائیکی نے نیو یارک میں امریکا کی ایک عدالت کو بتایا کہ اس نے اس طرح کے شیطانی جوتے بنانے کی نہ منظوری دی نہ ہی ان کو بنانے کے اختیارات دیئے ہیں۔نائیکی نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ ایم ایس سی ایچ ایف کو جوتے فروخت کرنے سے روکا جائے اور اسے کمپنی کا مشہور ڈیزائن مارک بھی استعمال نہ کرنے دیا جائے ۔
مشرق مزید