لاہور( لیڈی رپورٹر سے ) کرسٹن کی جانب سے انسٹاگرام پر زویا ناصر کے ہمراہ تصاویر شیئر کی گئیں، جس میں بتایا کہ انہوں نے آخر کار 6 ہفتوں بعد زویا سے ملاقات کی ہے ۔ساتھ ہی یہ بھی بتایا کہ اب وہ ساتھ نئے وی لاگز اور ویڈیوز میں نظر آئیں گے ۔واضح رہے کہ پاکستانی اداکارہ زویا ناصر نے حال ہی میں اسلام قبول کرنے والے جرمن یوٹیوبر کرسٹن بیٹزمین سے منگنی کی تھی۔
مشرق مزید