لاہور( لیڈی رپورٹر سے )شائستہ لودھی مذکورہ ڈرامے پر ہمایوں سعید کے کہنے کی وجہ سے کام کر رہی ہیں۔ ڈرامہ ‘پردیس ’ کی دیگر کاسٹ میں سرمد کھوسٹ، بشریٰ انصاری، گوہر رشید، شرمین علی، عفان وحید اور دیگر اداکار شامل ہیں۔شائستہ لودھی نے کچھ عرصہ پہلے ڈرامہ سائن کیا تھا جس کی ریکارڈنگ تیزی سے تکمیل کی جانب بڑھ رہی ہے ۔ڈرامے میں دکھایا گیا ہے کہ کس طرح روزگار کے سلسلے میں اہلیہ اور خاندان سے دور رہنے والا شخص ‘پردیس’ میں خاندان کی خوشیوں سے دور رہتا ہے ۔
مشرق مزید