Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

برطانوی وزیراعظم سے 4 سال غیر ازدواجی تعلق رہا: امریکی خاتون

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لندن  : امریکی خاتون تاجر جینیفر آرکیوری نے دعویٰ کیا ہے کہ 2012 سے 2016 کے درمیان ان کے برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کے ساتھ غیر ازدواجی تعلقات تھے۔

جینیفر نے اس بات کا انکشاف برطانوی اخبار کو انٹرویو میں کیا ،انہوں نے کہا کہ میں برطانوی  وزیراعظم بورس جانسن کی محبت میں مبتلا تھی، جب بورس لندن کے میئر تھے تب 2012 سے 2016 کے درمیان جنسی تعلق بھی رہا۔

انہوں نے کہا کہ بورس جانسن نے ہمارے تعلق کو کبھی ظاہر نہیں ہونے دیا بلکہ وہ اتنے بزدل تھے کہ کبھی بھی تجارتی دوروں کے دوران میرے ساتھ کسی صف میں بھی کھڑے نہیں ہوتے تھے ۔امریکی خاتون نے مزید کہا کہ برطانوی وزیراعظم کی بزدلی کے باعث یہ مزید نہ چل سکا۔بورس جانسن کی جانب سے اس پر ابھی تک کوئی ردعمل نہیں دیاگیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.