Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

10 مارچ کو کورونا ویکسین لگوانے والے یکم اپریل کو دوبارہ ویکسین لگوائیں

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور :  ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ 10 مارچ کو کورونا ویکسین لگوانے والے بزرگ شہری یکم اپریل کو دوبارہ ویکسین لگوائیں، کورونا ویکسین کی دوسری ڈوز لگوانے والے بزرگ شہری پہلی ڈوز لگوانے والے ویکسینیشن سنٹر پر تشریف لے کر جائیں۔

وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ کورونا ویکسین کی دوسری ڈوز لگوانے والے بزرگ شہریوں کی سہولت کیلئے اتوار والے دن بھی ویکسینیشن سنٹرز کھلے رہیں گے، پہلی ڈوز لگوانے والے بزرگ شہریوں کو دوسری ڈوز 21 دن بعد لگے گی، ویکسینیشن سنٹرز پر وافر مقدار میں کورونا ویکسین دستیاب ہے، بزرگ شہریوں کی سہولت کیلئے صوبہ بھر میں 126 کورونا ویکسینیشن سنٹرز قائم کئے گئے ہیں۔

ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ پنجاب بھر میں روزانہ تقریباً 20 ہزار کے قریب بزرگ شہریوں کو کورونا ویکسین لگائی جا رہی ہے، چین سے ویکسین کی 10 لاکھ ڈوز جلد پاکستان پہنچ رہی ہے، پنجاب میں کورونا ویکسین کی کوئی کمی نہیں ہے، 50 سال عمر سے زائد افراد کی رجسٹریشن کا عمل شروع کر دیا گیا ہے، محکمہ صحت پنجاب صوبہ بھر میں کورونا وائرس پر قابو پانے کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لا رہا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.