Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

کوئٹہ میں بم دھماکا، 12 افراد زخمی

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ: کوئٹہ میں بم دھماکے کے نتیجے میں 12 افراد زخمی ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کوئٹہ میں جناح روڈ پر سائنس کالج کے قریب زور دار دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں 12 افراد زخمی ہوگئے جنہیں امدادی اداروں نے اسپتال منتقل کردیا۔ دھماکے کی آواز دور دور تک سنی گئی جس سے عوام میں خوف پھیل گیا۔

پولیس کے مطابق دھماکے سے قریبی عمارتوں اور گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے اور کئی موٹر سائیکلوں کو نقصان پہنچا، دھماکے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے جائے وقوع کو گھیرے میں لے لیا، شواہد جمع کیے جانے کے بعد دھماکے کی نوعیت کا تعین کیا جارہا ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.