Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

عمر ایوب کو کابینہ نجکاری کمیٹی کے چیئرمین کے عہدے سے ہٹا دیا گیا

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد : وزیراعظم نے وفاقی وزیر عمر ایوب کو کابینہ نجکاری کمیٹی کے چیئرمین کے عہدے سے ہٹا دیا۔ عمر ایوب کو کابینہ کمیٹی سرکاری ملکیتی اداروں کے چیئرمین کے عہدے سے بھی ہٹا دیا گیا۔ وفاقی وزیر دونوں کابینہ کمیٹیوں کے رکن بھی نہیں رہے۔

وزیراعظم نے کابینہ نجکاری، سرکاری ملکیتی اداروں کی کمیٹوں کی تشکیل نو کر دی۔ نوٹیفکیشن کے مطابق وفاقی وزیر شوکت ترین کابینہ نجکاری، سرکاری ملکیتی اداروں کی کمیٹیوں کے چیئرمین ہوں گے۔ وفاقی وزراء، توانائی، مواصلات، صنعت و پیداوار، وفاقی وزراء قانون، منصوبہ بندی اور نجکاری، وفاقی وزراء توانائی، نجکاری، صنعت و پیداوار کابینہ کمیٹی نجکاری کے ارکان میں شامل ہیں۔

خیال رہے وفاقی وزیر عمر ایوب کو چیئرمین ای سی سی کے عہدے سے بھی ہٹایا جا چکا ہے۔ وفاقی وزیر اقتصادی امور عمر ایوب تینوں کابینہ کمیٹیوں کے چیئرمین تھے۔ شوکت ترین کے مشیر خزانہ کے بننے کے بعد عمر ایوب کو کمیٹیوں کا چیئرمین بنایا گیا تھا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.