Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

موجودہ حکومت بلوچستان کے وسائل اور عوام کے مفاد کا ہر صورت تحفظ کریگی ، ظہوربلیدی

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ : بلوچستان عوامی پارٹی کے قائم مقام صدر سینئر صوبائی وزیر میر ظہوربلیدی نے کہا ہے کہ ماضی کے برعکس موجودہ حکومت بلوچستان کے وسائل اور عوام کے مفاد کا ہر صورت تحفظ کریگی حکومت نے زمہ داری کا ثبوت دیا اور اسمبلی نمائندگی نہ رکھنے والی جماعتوں کے قائدین کو بھی مدعو کیا لیکن وہ صرف اس لیے غیر حاضر رہے تاکہ سیاست چمکا سکیں یہ بات انہوں نے اپنے ایک ٹوئٹ میں کہی میر ظہوربلیدی نے کہا کہ ریکوڈک کے پیچیدہ مسئلے کی قانونی اور بین الاقوامی صورتحال پر پہلی دفعہ عوامی نمائندوں کو اسمبلی کے ان کیمرہ اجلاس میں متعلقہ حکام،آئینی اور معدنیات کے ماہرین نے بریفننگ دی اور سوالات کے جواب دئیے۔ ماضی کے برعکس موجودہ حکومت بلوچستان کے وسائل اور عوام کے مفاد کا ہر صورت تحفظ کریگی انہو نے کہا کہ صوبے کے وسائل اور عوامی مفاد کے سب سے بڑے معاملے پر ایک جامع اور متفقہ پالیسی بنانے کیلئے اس سے بہتر کیا طرز عمل ہو سکتا تھا؟ حکومت نے زمہ داری کا ثبوت دیا اور اسمبلی نمائندگی نہ رکھنے والی جماعتوں کے قائدین کو بھی مدعو کیا لیکن وہ صرف اس لیے غیر حاضر رہے تاکہ سیاست چمکا سکیں

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.