Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

اردن : پارلیمنٹ کے اجلاس میں اراکین گتھم گتھا،گھونسوں اور لاتوں کی بارش

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

عمان : اردن کی پارلیمنٹ میں آئینی ترمیم کے لیے بلائے گئے اجلاس میں اراکین گتھم گتھا ہوگئے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق پارلیمنٹ کے اجلاس کے دوران تلخ بحث و مباحثہ لڑائی کی شکل اختیار کر گیا تو مخالفین نے ایک دوسرے پر گھونسوں اور لاتوں کی بارش کردی۔ کچھ اراکین اپنے ساتھیوں کو چھڑانے کے لیے آگئے اور لڑائی کا حصہ بن گئے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق جب لڑائی شروع ہوئی تو پارلیمنٹ کا اجلاس براہ راست دکھایا جارہا تھا اور یہ مناظر براہ راست نشر ہوتے رہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.