Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

سال 2021 تعلیمی لحاظ سے مشکلات کا شکار، کورونا نے سب سے زیادہ متاثر کیا

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کراچی :  سال 2021 تعلیمی لحاظ سے اچھا نہیں رہا، عالمی وبا کورونا نے سب سے زیادہ تعلیمی نظام کو متاثر کیا۔

سال 2021 بھی کورونا وبا کی لپیٹ میں ہی رہا جس کے باعث تمام شعبہ زندگی کیساتھ تعلیمی سرگرمیاں متاثر رہیں۔ کبھی پچاس فیصد حاضری ہوئی تو کبھی تعلیمی ادارے مکمل بند کردیئے گئے۔ وزیر تعلیم سندھ سردار شاہ کا کہنا ہے کہ تعلیمی اعتبار سے رواں سال تعلیم کا حرج ہوا تو ضرور ہے، آن لائن پڑھنا سکول میں بیٹھ کر پڑھنے کا متبادل نہیں ہوسکتا۔

آئے روز کورونا کیسز میں اضافے کے سبب میٹرک اور انٹر کے امتحان میں صرف اختیاری مضامین کے پرچے ہی دیئے جا سکے، 5 جولائی سے میٹرک کے امتحان ہوئے تو 26جولائی سے انٹر کے امتحانات تاخیر کا شکار ہوئے، نتیجے کا اعلان بھی دیر سے ہوا تو نیا تعلیمی سال بھی تاخیر سے شروع ہوا۔

وزیر تعلیم نے یقین دہانی کروائی ہے کہ سال 2022 میں تعلیمی سرگرمیوں کو جاری رکھنے کی ہر ممکن کوشش کریں گے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.