Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

سابق بیوروکریٹ کی سیٹیزن پورٹل پر شکایت ، 10 دہائیوں پرانا زمینی تنازعہ حل

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد : سابق بیوروکریٹ کی سیٹیزن پورٹل پر شکایت پر وزیراعظم نے فوری نوٹس لیتے ہوئے 10 دہائیوں پرانا زمینی تنازعہ حل کر دیا۔ شکایت کرنے والے شہری کو 100 سال بعد زمین کا قبضہ واپس مل گیا۔

سابق فیڈرل ایڈیشنل سیکرٹری نے دادی کی زمین نہ ملنے پر پورٹل پر شکایت درج کروائی تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ میری دادی اور ان کی بہنوں کی زمین پر 100 سال سے چچا زاد بھائی قابض تھے، بار بار منت سماجت کے باوجود زمین ہمیں واپس نہیں دی جا رہی تھی، سیٹیزن پورٹل پر شکایت درج کروائی تو فوری ایکشن لیا گیا۔

سابق فیڈرل ایڈیشنل سیکرٹری احسن ملک نے کہا کہ محکمہ ریونیو خوشاب نے زمین کا انتقال کر کے ہمارے نام منتقل کر دی، وزیراعظم پاکستان عمران خان کا خاص طور پر شکر گزار ہوں، دعا ہے ملک آپ کے ویژن کے مطابق آگے چلے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.