Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

ایشین ہاکی چیمپئن ٹرافی: روایتی حریف پاکستان اور بھارت کا 13 مارچ کو مقابلہ ہوگا

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

مینز ایشین ہاکی چیمپئن ٹرافی میں روایتی حریف پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں 13 مارچ کو ایک دوسرے کے مدمقابل ہوں گی۔

مینز ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی کا چھٹا ایڈیشن آئندہ سال 11 مارچ سے بنگلا دیش کے دارالحکومت ڈھاکا میں شروع ہوگا۔ چیمپئن شپ میں چھ مختلف ممالک کی ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کے لئے پنجہ آزمائی کریں گی۔

ان میں میزبان بنگلا دیش، پاکستان، جاپان، ملائیشیا، بھارت اور جنوبی کوریا کی ٹیمیں شامل ہیں۔ پاکستان اور بھارت کی ٹیموں کے درمیان آئندہ سال مینز ایشین ہاکی چیمپئن ٹرافی میں 13 مارچ کو مقابلہ ہوگا۔

ایشین ہاکی فیڈریشن کے مطابق مینز ایشین ہاکی چیمپئن شپ ٹرافی آئندہ سال 11 سے 19 مارچ کو بنگلا دیش میں کھیلی جائے گی۔ پاکستان ٹورنامنٹ کے پہلے ہی دن 11 مارچ کو کوریا کے خلاف میچ سے اپنی مہم کا آغاز کرے گا۔

شیڈول کے مطابق پاکستان کا دوسرا میچ ملائیشیا، تیسرا میچ بھارت، چوتھا میچ جاپان اور پانچواں بنگلا دیش کے خلاف ہوگا۔ پاکستان کا روایتی حریف بھارت کے ساتھ میچ 13 مارچ کو ہوگا۔ تمام گروپ میچز 16 مارچ تک کھیلے جائیں گے۔ 18 مارچ کو دونوں سیمی فائنل میچ جبکہ فائنل میچ 18 مارچ کو ہوگا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.