پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ ملتان میں تشدد کیخلاف جمعہ اور ہفتہ کو ملک گیر احتجاج ہوگا۔
اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد پی ڈی ایم نے آج ملتان کے قاسم باغ اسٹیڈیم میں جلسے کا اعلان کررکھا تھا، بلاول بھٹو زرداری کے کورونا کا شکار ہونے کے باعث بے نظیر بھٹو کی سب سے چھوٹی بیٹی آصفہ بھٹو زرداری نے بھی قومی سیاست میں انٹری دے دی ، آصفہ بھٹو زرداری کی سربراہی میں گیلانی ہاؤس سے عظیم الشان ریلی نکالی گئی، جو گھنٹہ گھر پر اختتام پزیر ہوئی، وہی مقام اپوزیشن اتحاد کے لئے جلسہ گاہ بن گیا ہے۔