Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

سابق وزیراعظم میر ظفر اللہ جمالی کی حالت انتہائی تشویشناک ، وینٹی لیٹر پر منتقل

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

سابق وزیراعظم میر ظفر اللہ جمالی کی حالت انتہائی تشویشناک ، وینٹی لیٹر پر منتقل

میر ظفراللہ خان جمالی دل کے عارضے میں مبتلا ہو گئے۔ گزشتہ رات دل کی تکلیف کے باعث ان کو راولپنڈی میں آرمڈ فورسز انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی (اے ایف آئی سی) اسپتال کے آئی سی یو میں منتقل کیا گیا ۔ میر ظفراللہ خان جمالی کو رواں سال مئی میں کورونا بھی ہوا تھا۔

ظفر اللہ خان جمالی یکم جنوری 1944ء کو بلوچستان کے ضلع نصیرآباد کے گاؤں روجھان جمالی میں پیدا ہوئے تھے۔ انہوں نے گورنمنٹ کالج لاہور سے تاریخ میں ماسٹرز کی ڈگری حاصل کی تھی۔ وہ بلوچستان سے منتخب ہونے والے پاکستان کے واحد وزیراعظم تھے۔

وہ ق لیگ کی طرف سے 21 نومبر 2002 کو وزیر اعظم منتخب ہوئے تھے اور 26 جون 2004ء کو عہدے سے مستعفی ہو گئے۔ 2018 کے الیکشن سے قبل انہوں نے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا فیصلہ کیا تھا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.