Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

ڈالر کی قدر میں کمی کارجحان،سونا2ہزار50روپے سستا

0

کراچی ( بزنس رپورٹر) ملکی مبادلہ مارکیٹوں میں ڈالر گراوٹ کا شکار ہے ،ادھر فی تولہ سونا دو ہزار50روپے مزید سستاہوگیا۔ جمعہ کو انٹربینک میں ڈالر 61پیسے کی کمی سے 172 روپے 26 پیسے سے گھٹ کر 171 روپے 65 پیسے پرآگیا ،اسی طرح 30پیسے کی کمی سے اوپن مارکیٹ میں ڈالر 172.80 روپے سے کم ہو کر172.50روپے کا ہوگیا ۔رپورٹ کے مطابق یورو 70پیسے کے اضافے سے 200.50 روپے پر جا پہنچا تاہم پاؤنڈ 237.50روپے پر مستحکم رہا ۔ماہرین کے مطابق سعودی پیکیج سے پاکستان کی معیشت کو قلیل مدت کے لیے سہارا مل گیا ہے جبکہ حکومت کا کہنا ہے کہ پیکیج سے نہ صرف مجموعی معیشت میں بہتری آئے گی بلکہ مہنگائی کے ستائے عوام کو بھی کسی حد تک ریلیف دیا جائے گا۔دوسری جانب عالمی بلین مارکیٹ میں سونا8ڈالر کی کمی سے 1794ڈالر فی اونس کا ہوگیا ،بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں کمی کے باعث مقامی سطح پر بھی فی تولہ سونا دوہزار50روپے کی کمی سے ایک لاکھ 18 ہزار 600روپے اوردس گرام 1758روپے کی کمی سے ایک لاکھ ایک ہزار680روپے کا ہوگیا ۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.