Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

پٹرول اور بجلی کی قیمتوں میں پھر اضافہ ہونے جا رہا ہے : حمزہ شہباز

0

لاہور: حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ معیشت کا برا حال ہے، حالات بگڑتے جا رہے ہیں، پٹرول اور بجلی کی قیمتوں میں پھر اضافہ ہونے جا رہا ہے، حکمرانوں کا یوم حساب قریب آچکا، بہت جلد عوام کا ہاتھ ہوگا اور ان کا گریبان ہوگا۔

پاکستان مسلم لیگ نون کے رہنما و قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 50 لاکھ نوکریاں ایک کروڑ گھر دینے کا جھوٹ قوم کے سامنے بے نقاب ہو چکا ہے، قوم اس وقت دو وقت کی روٹی سے بیزار ہے، یہ اللہ کی مخلوق سے ظلم کر رہے ہیں۔

حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ افغانستان کی جو صورتحال بن رہی ہے تمام سنجیدہ سیاسی جماعتوں کو ایک ایجنڈا بنانا چاہیے، ان نالائقون کے ہاتھ میں ملک رہا تو ملک کو ناقابل تلافی نقصان ہوگا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.