Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

امریکا نے پاکستان پر واجب الادا 13 کروڑ 20 لاکھ ڈالرز قرض کی واپسی مؤخر کردی

0

امریکا نے پاکستان پر واجب الادا 13 کروڑ 20 لاکھ ڈالرز قرض واپسی مؤخر کردی۔

امریکی سفارتخانے کے مطابق امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے پاک امریکا معاہدے پر دستخط کردیے ہیں۔

سفارتخانے کا کہنا ہے کہ امریکا نے پاکستان کے ذمے 13 کروڑ 20 لاکھ ڈالرز قرض واپسی مؤخر کردی اور یہ معاہدہ جی 20 قرض مؤخر اقدام کے تحت کیا گیا ہے۔

امریکی سفارتخانے کے مطابق ہماری ترجیح پاکستان میں اہم وسائل کو نئی سمت دینا ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے امریکی ہم منصب سے واشنگٹن میں ملاقات کی تھی۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.