Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

آنجہانی ملکہ الزبتھ کی موت کی وجہ ‘بڑھاپا’ قرار

0

آنجہانی ملکہ برطانیہ کا ڈیتھ سرٹیفکیٹ جاری کردیا گیا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ ملکہ الزبتھ دوئم 8 ستمبر کو سہ پہر 3 بج کر 10 منٹ پر ‘بڑھاپے’ کی وجہ سے انتقال کر گئیں۔

96 سالہ ملکہ کا انتقال اسکاٹش ہائی لینڈز میں واقع بالمورل کیسل اسٹیٹ میں ہوا اور ڈیتھ سرٹیفکیٹ سے یہ بھی پتا چلتا ہے کہ انتقال کی خبر سامنے آنے سے ساڑھے تین گھنٹے قبل ہی ملکہ اس دنیا سے رخصت ہو چکی تھیں۔

الزبتھ برطانوی تاریخ میں سب سے طویل عرصے تک شاہی مسند سنبھالنے والی ملکہ رہیں اور انہوں نے 1952 کے بعد 70 سال تک سربراہ مملکت کی حیثیت سے حکومت کی۔

اسکاٹ لینڈ کے نیشنل ریکارڈز کی طرف سے جاری کردہ سرٹیفکیٹ سے پتہ چلتا ہے کہ ان کی موت 16 ستمبر کو ملکہ کی اکلوتی بیٹی شہزادی این نے رجسٹر کی تھی۔

شہزادی این نے 13 ستمبر کو بکنگھم پیلس سے جاری ایک بیان میں کہا کہ وہ اپنی والدہ کی زندگی کے آخری 24 گھنٹوں کے دوران وہ ان کے ساتھ ہی موجود تھیں۔

سرٹیفکیٹ میں ملکہ کی موت کے مقام کی جگہ پر ‘بالمورل کیسل’ لکھا ہوا ہے اور اگر ملکہ کی موت انگلینڈ میں ہوتی تو اسے رجسٹر کرنے کی ضرورت پیش نہ آتی کیونکہ یہ قانون صرف رعایا پر لاگو ہوتا ہے۔

لیکن 1836 سے لاگو یہ قانون اسکاٹ لینڈ میں لاگو نہیں ہوتا جس کا انگلینڈ اور ویلز کے مقابلے میں الگ قانونی نظام ہے اور وہاں یہ شرط ہے کہ ‘ہر شخص کی موت’ کا اندراج کیا جائے گا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.