Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی میں مزید 2 کشمیری نوجوان شہید

0

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی میں مزید 2 کشمیری نوجوان شہید ہوگئے اس طرح صرف دو روز میں شہید ہونے والے نوجوانوں کی تعداد 5 ہوگئی۔ 

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق جنت نظیر وادی کے ضلع بارہ مولا میں قابض بھارتی فوج نے بلاجواز سرچ آپریش کیا جس کے دوران چادر و چار دیواری کے تقدس کے پامال کرتے ہوئے گھر گھر تلاشی لی گئی اور موبائل، نیٹ سروس منقطع کردی گئی۔

سرچ آپریشن کے دوران قابض بھارتی فوج نے ایک گھر پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 2 کشمیری نوجوان شہید ہوگئے۔ بدھ کے روز بھی ضلع کلگام میں سرچ آپریشن کے دوران تین نوجوانوں کو شہید کردیا گیا تھا۔

گزشتہ ماہ بھی قابض بھارتی فوج نے 19 نوجوانوں کو شہید کیا تھا جن میں سے 8 کو ماورائے عدالت قتل کیا گیا تھا جب کہ سیکیورٹی فورسز ان میں سے کسی بھی نوجوان پر دہشت گردی کے الزام کو ثابت نہیں کرپائی تھی۔

واضح رہے کہ مودی کی فاشسٹ حکومت نے سیاہ قانون کے ذریعے جموں کشمیر کی خصوصی حیثیت خو ختم کرکے اسے تین حصوں میں تقسیم کیا اور وفاقی اکائیاں تسلیم کی تھیں جس کے بعد سرچ آپریشن کے ذریعے کشمیریوں کی نسل کشی کا عمل جاری ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.