Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

روپےکےمقابلے میں ڈالر کی قدر میں کمی

0

کرنسی مارکیٹس میں امریکی ڈالر مسلسل چھٹے روز سستا ہوا ہے۔

جمعہ کو انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت 1 روپے 63 پیسے کم ہوگئی۔ انٹر بینک میں قدر میں کمی سے ڈالر 228 روپے پر آگیا۔ دن کے اختتام پرانٹر بینک میں ڈالر 1 روپے 18 پیسے سستا ہوکر 228.45 روپے پرآگیا۔

انٹربینک میں 6 دن میں ڈالر 11 روپے 26 پیسے سستا ہوگیا ہے۔

اوپن کرنسی مارکیٹ میں دن کے اختتام پر ڈالر1 روپے سستا ہوکر 229 روپے کا ہوگیا۔6 دن میں اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر 17 روپے نیچے آگیا ہے۔

جمعرات کے اختتام پرانٹربینک میں ڈالر229روپے 63پیسے پر بند ہوا تھا۔اوپن مارکیٹ میں ڈالر مزید 3روپے سستا ہوکر230 روپے پر بند ہوا تھا۔

ڈالر کی قدر کم ہونے سے پاکستان کے بیرونی قرضوں کے بوجھ میں 1 ہزار ارب روپے کی کمی بھی ہوئی ہے۔

کرنسی ڈیلرز کا کہنا تھا کہ کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں 50 کروڑ ڈالر کمی سے روپے کی قدر کو سہارا ملا ہے۔

واضح رہے کہ اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق پچھلے ہفتے ( 9 تا 15 ستمبر) کے دوران مرکزی بینک میں زرمبادلہ کے ذخائر میں 17 کروڑ 60 لاکھ ڈالر کی کمی واقع ہوئی تھی۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.