ایل پی جی کی قیمت میں 3 روپے کلو اضافہ کر دیا گیا، فی کلو ایل پی جی کی قیمت 120 روپے تک پہنچ گئی۔ اُدھر یوٹیلیٹی سٹورز پر گھی 33 روپے فی کلو تک مہنگا کر دیا گیا۔
اوگرا کی جانب سے ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا ہے ۔ گھریلو سلینڈر کی قیمت 1382 سے بڑھ کر 1416 روپے تک پہنچ گئی ہے۔
ایل پی جی ڈسٹری بیوٹَرز کا کہنا ہے کہ حکومت ایل پی جی کی درآمد پر عائد ٹیکسز میں کمی کرے ، آئندہ سرد سیزن میں سوئی گیس کی طلب و رسد میں برھتے ہوئے فرق کو دیکھتے ہوئے اگر وافر مقدار میں ایل پی جی کی درآمد کے سودے نہیں کیے گئے تو مائع گیس کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ دیکھا جاسکتا ہے۔
عوام کا کہنا ہے کہ ممکنہ سخت سردیوں میں اگر ایل پی جی کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہوا تو اس سے غریب طبقے کی مشکلات بڑھ جائیں گی۔