Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

ہمیں کسی سے حب الوطنی کا سرٹیفکیٹ لینے کی ضرورت نہیں :غفور حیدری

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ (آن لائن)ہمیں کسی سے حب الوطنی کا سرٹیفکیٹ لینے کی ضرورت نہیں ہم دوسروں سے زیادہ محب وطن ہیں ملک کے مفاد میں ہونے والی ملاقاتوں کو نام نہاد ترجمانوں کے زریعے بلیک میلنگ کا زریعہ نہیں بننے نہیں دینگے ہمیں نہ چھیڑا جائے ورنہ ہم سخت فیصلوں پر مجبور ہو نگے ان خیالات کا اظہار جے یوآئی کے مرکزی جنرل سیکرٹری مولانا عبدالغفور حیدری نے صوبائی مجلس شوری سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس کی صدارت صوبائی امیر قائد خیبرپختون خواہ مولانا عطا الرحمن صاحب نے کی جبکہ صوبائی سیکرٹری جنرل مولانا عطا الحق درویش نے ایجنڈا پیش کیا اجلاس میں صوبہ بھر کے ارکان شوری ارکان مجلس عاملہ سید ہدایت اللہ شاہ، قاری گل عظیم ،مفتی فضل غفور،عبدالجلیل جان، شاہ حسین آلاءنورالاسلام،حاجی دانشمند آصف اقبال احمد علی درویش نے شرکت کی صوبائی امیر مولانا عطا الرحمن نے خطاب کرتے ہوئے ملکی حالاتِ حکومت اور نیب کے رویہ ڈیرہ اسماعیل میں گرفتاریوں سے پیدا شدہ صورتحال سے متعلق مجلس شوری کو آگاہ کیا۔مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا کہ آل پارٹیز کانفرنس کے فیصلوں اور جمعیت علمائے اسلام کے فقید المثال کانفرنسوں سے حکومت کے ایوانوں میں کھلبلی مچ چکی ہے اور اب حکمران نیب جیسے بدنام ادارے کو استعمال کرکے اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے اسلاف کی تاریخ گواہ ہے کہ انہوں نے استعمار کے خلاف عملی جدوجھد کے زریعے کرکے تاریخ رقم کی ہے ۔جمعیت علمائے اسلام اور اس کے قائدین کو نیب کے زریعے ڈرانے دھمکانے والے اپنے انجام کی فکر کریں ہمارا دامن صاف ہے اور محب وطن ہیں ہمیں کسی سے حب الوطنی کا سرٹیفیکیٹ نہیں چاہیے ہم آئین وقانون کی باسداری اور اسلام کی سربلندی کی جنگ اس وقت تک لڑتے رہینگے اور ملک توڑنے والوں کو بےنقاب کرینگے ۔انہوں نے کہا گلگت بلتستان کےلئے بلائی گئی میٹنگ میں سیاسی جماعتوں کے موقف کی تشہیر کرنے کی بجائے نام نہاد سیاسی ترجمان کے زریعے بلیک میلنگ اور میڈیا ٹرائل کرکے سیاست دانوں کی کردار کشی کی جارہی ہے ا انہوں نے کہا کہ اس قسم کے اوچھے ہتھکنڈوں سے حکومت کو نہیں بچا یا جاسکتا اب تحریک کا آغاز ہوچکا ہے اور حکومت کے خاتمے تک آرام سے نہیں بیٹھے گے اجلاس کے فیصلوں کا اعلان کل صوبائی مجلسِ عاملہ کے اجلاس کے بعد کیا جائیگا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.