Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

چیئرمین نیب کا تقرر کیا، اس پر بھی کیس بنا دیں، نیب کے ہوتے ملک نہیں چل سکتا

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد:   شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے چیئرمین نیب کا تقرر کیا، اس پر بھی کیس بنا دیں، نیب کے ہوتے ملک نہیں چل سکتا، حکومت کے خلاف احتجاج حق ہے، توڑ پھوڑ نہیں کریں گے، آج ہر شخص حکمرانوں سے جان چھڑانا چاہتا ہے۔

لیگی رہنما و سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا 6 سال قبل ایم ڈی لگایا، اب کہتے ہیں غلط ہے، ٹرائل کے دوران شہباز شریف کو گرفتار کیا گیا، یہ سب سیاسی انتقام کا سلسلہ ہے، جس کا مقصد سیاستدانوں کو بےعزت کرنا ہے۔ انہوں نے نیب کارروائیوں کو سیاسی انجینئرنگ قرار دے دیا۔

شاہد خاقان عباسی نے کہا وزارت پیٹرولیم کی ہر پوسٹ خالی ہے، کسی بھی پٹرولیم کمپنی میں ایم ڈی نہیں بلکہ بورڈ کے لوگ بیٹھے ہیں۔

قبل ازیں سابق ایم ڈی منرل ڈیلپمنٹ کارپوریشن تعیناتی کے معاملے پر شاہد خاقان عباسی نیب راولپنڈی میں پیش ہوئے، نیب کی تحقیقاتی ٹیم نے بیان ریکارڈ کرنا شروع کیا تو شاہد خاقان عباسی نے سوال نامہ دینے کا اصرار کرتے ہوئے تحریری جواب دینے کا موقف اپنایا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.