نئی دہلی: بابری مسجد شہادت کیس میں بھارتی عدالت نے متنازع فیصلہ دیتے ہوئے تمام ملزمان کو ناکافی شواہد کا بہانہ بنا کر بری کر دیا۔
بتایا گیا ہے کہ بابری مسجد شہادت کیس میں لکھنو کی عدالت میں خصوصی جج نے فیصلہ سنایا۔ سی بی آئی کے جج سریندر کمار یادو کا فیصلہ سناتے ہوئے کہنا تھا کہ بابری مسجدکی شہادت کا واقعہ اچانک پیش آیا، ناکافی شہادتوں کے باعث تمام ملزمان کو بری کیا جاتا ہے۔ بری کئے گئے ملزمان میں لال کرشن ایڈوانی، مرلی منوہر جوشی، کلیان سنگھ اور اوما بھارتی سمیت 32 ملزمان شامل ہیں۔
واضح رہے کہ 1992 میں بی جے پی رہنماوں کی شہہ پر تاریخی بابری مسجد کو شدت پسند ہندووں نے شہید کر دیا تھا۔