Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

سٹاک ایکسچینج :تیزی ،41ہزار کی حد پھر بحال،74ارب منافع

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کراچی  (بزنس رپورٹر )   پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ایک روزہ مندی کے بعد منگل کو زبردست ریکوری دیکھنے میں آئی جس کے نتیجے میں 41ہزار کی نفسیاتی حد بحال ہوگئی ، تیزی کے باعث 67فیصد کمپنیوں کی حصص کی قیمتوں میں اضافہ ہوا جس کے باعث سرمایہ کاروں کو 74ارب سے زائد کا منافع ہوا ،تاہم حصص کی لین دین کے لحاظ سے کاروباری حجم 13.14فیصد کم رہا ۔گزشتہ روز ملک میں سیاسی گرما گرمی کے باعث اسٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کی جانب سے محتاط طرز عمل اپنایا گیا جس کے باعث اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری رہا ،دوران ٹریڈنگ کے ایس ای100انڈیکس 40390پوائنٹس کی نچلی اور 41445پوائنٹس کی بلند سطح پر دیکھا گیا تاہم مجموعی طور پر تیزی غالب آگئی ،کاروبار کے اختتام پرکے ایس ای 100انڈیکس463پوائنٹس کے اضافے سے 41204پوائنٹس پر بند ہوا،اسی طرح کے ایس ای30 انڈیکس218 پوائنٹس کے اضافے سے 17470پوائنٹس اور کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس281پوائنٹس کے اضافے سے 29295پوائنٹس پر جاپہنچا ،مجموعی طور پر412کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا جس میں سے 277کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ، 115میں کمی اور 20 میں استحکام رہا،سرمائے کا مجموعی حجم بڑھ کر 77کھرب28ارب روپے ہوگیا۔ قیمتوں میں اتار چڑھاؤکے لحاظ سے مری پٹرولیم کے حصص کی قیمت34.09روپے کے اضافے سے 1353.19روپے اورآئی سی آئی پاکستان کے حصص کی قیمت32.34روپے کے اضافے سے 711.60روپے ہوگئی جب کہ نیسلے پاکستان90روپے کی کمی سے 6700روپے اورسیپ ہائر ٹیکس69.59روپے کی کمی سے 854.40روپے کے ساتھ نمایاں رہے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.