Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

برطانیہ:سیاحوں کو گالیاں دینے والے 5طوطے پارک سے ہٹا دیئے گئے

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لنکن شائر  :  گالیاں دینے والے یہ پانچ طوطے 15 اگست کو لائے گئے تھے ۔ پارک کے چیف ایگزیکٹو سٹیو نکولس کا کہنا ہے کہ طوطوں نے قرنطینہ کے دوران ایک دوسرے سے فحش گالیاں سیکھ لیں۔سٹیو نکولس کے مطابق طوطوں کی گالیوں پر پارک کا سٹاف قہقہے لگاتا رہا جس سے ان پانچ افریقی سرمئی رنگ کے طوطوں کی ہمت مزید بڑھ گئی،جب پارک کھلا توپہلے 20 منٹ کے دوران ہی بتایا گیا کہ ان پرندوں نے ایک سیاح کو گالی دی ہے لیکن اس کے بعد انہوں نے ہر سیاح کو ہر قسم کی گالی دی ۔ سیاحوں نے اس چیز کو مزاحیہ انداز میں لیا لیکن پارک انتظامیہ نے فیصلہ کیا ہے کہ گالیاں دینے والے پرندوں کو عوامی مقام سے ہٹا دیا جائے گا ۔نکولس کے مطابق اگر ان طوطوں نے مزید گالیاں دیں تو ان کو علیحدہ جگہ پر چھوڑ دیا جائے گا۔ یہ اتنا برا نہیں ہو گا جتنا تین چار کا ایک ساتھ مل کر گالیاں دینا۔پارک میں لگ بھگ 1500 طوطے موجود ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.