Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

پاکستان میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری، جولائی کے دوران 61 فیصد اضافہ

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد:  رواں مالی سال جولائی 2020ء کے دوران پاکستان میں کی جانے والی براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری (ایف ڈی آئی) میں 61 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

سٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کی رپورٹ کے مطابق جاری مالی سال میں جولائی 2020ء کے دوران ملک میں 114.3 ملین ڈالر کی براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کی گئی جبکہ جولائی 2019ء میں ایف ڈی آئی کا حجم 71.1 ملین ڈالر رہا تھا۔

اس طرح جولائی 2019ء کے مقابلہ میں جولائی 2020ء کے دوران ملک میں کی جانے والی ایف ڈی آئی کی شرح میں 43.2 ملین ڈالر یعنی 61 فیصد کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

ایس بی پی کے مطابق جولائی 2020ء کے دوران چین کی جانب سے سب سے زیادہ 27 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کی گئی ہے جبکہ مالٹا کے سرمایہ کاروں نے 18.5 ملین ڈالر اور ہالینڈ نے 18.2 ملین ڈالر کی براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کی ہے۔

اقتصادی ماہرین نے کہا ہے کہ کووڈ۔19 کے عالمی بحران کے دوران ملک میں ایک ماہ کے دوران 114 ملین ڈالر کی غیر ملکی سرمایہ کاری حوصلہ افزا ہے جس سے پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاروں کی دلچسپی کی عکاسی ہوتی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.