Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

تربیلا، منگلا اور چشمہ کے آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کی صورتحال

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد:  واٹر اینڈ پاور ڈویلپمنٹ اتھارٹی (واپڈا) نے تربیلا، منگلا اور چشمہ کے آبی ذخائر میں پانی کی آمدو اخراج کے اعدادوشمار جاری کر دیے ہیں۔

اتوار کو جاری اعدادوشمارکے مطابق دریائے سندھ میں (تربیلا کے مقام پر) پانی کی آمد 223300 کیوسک اور اخراج 222700 کیوسک، دریائے کابل میں (نوشہرہ کے مقام پر) پانی کی آمد 61700 کیوسک اور اخراج 61700 کیوسک ہے۔

دریائے جہلم میں (منگلا کے مقام پر) پانی کی آمد 50900 کیوسک اور اخراج 73500 کیوسک، دریائے چناب میں (مرالہ کے مقام پر) پانی کی آمد 83400 کیوسک اور اخراج 77700 کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے۔

تربیلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1392 فٹ، پانی کی موجودہ سطح 1550.00 فٹ، پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550 فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 5.980 ملین ایکڑ فٹ ہے۔

منگلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050فٹ، پانی کی موجودہ سطح 1241.45 فٹ، پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242 فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 7.311 ملین ایکڑ فٹ ہے۔

چشمہ بیراج کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15 فٹ، پانی کی موجودہ سطح 639.00 فٹ، ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.010 ملین ایکڑ فٹ رہا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.