اسلام آباد : وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین خان گنڈاپور نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر کی تعمیر و ترقی وفاقی حکومت کی اولین ترجیح ،انہوں نے ان خیالات کا اظہار تحریک انصاف آزاد کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چودھری سے بات چیت کرتے ہوئے کیا جنہوں نے اسلام آباد میں وفاقی وزیر سے ملاقات کی۔ ملاقات میں مقبوضہ کشمیر کی تازہ ترین صورتحال، آزاد کشمیر میں وفاق کی جانب سے جاری ترقیاتی منصوبوں اور معاشی صورتحال سے متعلق بات چیت کی گئی، اس موقع پر وفاقی وزیر نے کہا کہ بھارت وہاں انسانی حقوق اور بین الاقوامی قوانین کی دھجیاں اڑا رہا ہے اور اسرائیل طرز کی پالیسیاں اپنا کر علاقے کی ڈیموگرافی تبدیل کرنا چاہتا ہے ۔
مشرق مزید