Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

ڈی ایچ اے سے ڈی واٹرنگ کیلئے مزید مشینری پہنچادی، مرتضیٰ وہاب

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

سندھ حکومت کے ترجمان مرتضی ٰ وہاب نےکہا ہے کہ ڈیفنس کے مختلف علاقوں میں ڈی واٹرنگ کے لیے مزید مشینری پہنچادی گئی ۔

ایک بیان میں مرتضیٰ وہاب نےکہا کہ سندھ حکومت کی مزید مشینری برساتی پانی نکالنے کے لئے لائی گئی ہے۔

انہوں نے کہاکہ ڈیفنس کے علاقوں خیابان نشاط، خیابان شجاعت فیز 6 اور ملحقہ علاقے سے برساتی پانی نکالا جارہاہے۔

سندھ حکومت کے ترجمان نےمزید کہا کہ صوبائی حکومت کی مشینری اور عملہ ڈی ایچ اے میں برساتی پانی نکالنے میں مصروف ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ جلد ہی ڈی ایچ اے کے ان اور دیگر علاقوں سے برساتی پانی نکال دیا جائے گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.