Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

زندگی کو جیا جائے تو ہر دن پلک جھپکتے گزرنے کے مترادف ہے: مایا علی

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

پاکستانی فلم و ٹی وی انڈسٹری کی معروف اداکارہ مایا علی کا کہنا ہے کہ  زندگی کو بھرپور طریقے سے جیا جائے تو ہر دن پلک جھپکتے گزرنے کے مترادف ہے۔

سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر مایا علی نے سفید رنگ میں ملبوس دعا کیلئے ہاتھ اٹھائے ایک تصویر شیئر کی اور زندگی کے تجربے سے مداحوں کو آگاہ کیا۔

پوسٹ کے کیپشن میں اداکارہ نے لکھا کہ زندگی بہت مختصر ہے اور بھرپور طریقے سے زندگی کو جیا جائے تو ہر دن پلک جھپکتے گزرنے کے مترادف ہے۔

آج مجھے اللہ کا پہلے سے زیادہ شکر اداکرنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے مزید لکھا کہ ان دنوں کیلئے اللہ کا شکر ہے کہ جب انہوں نے سوچا تھا کہ اب ان کیلئے اٹھنا مشکل ہوگا تو اللہ نے انہیں ہمت دی اور ناممکن کو ممکن میں تبدیل کردیا۔

اداکارہ مایا علی نے یہ بھی لکھا کہ ’اُمید ہے چاہے جیسا بھی وقت ہو ہم سب اپنے آس پاس کی خوبصورتی کو دیکھنے کے قابل ہوجائیں ۔‘

Leave A Reply

Your email address will not be published.