Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

محمد حفیظ کے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں 2000 رنز

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

پاکستانی آل راؤنڈر محمد حفیظ نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں اپنے 2000 رنز مکمل کرلیے ہیں۔

محمد حفیظ نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں یہ سنگ میل انگلینڈ کے خلاف مانچسٹر میں کھیلے گئے ٹی ٹوئنٹی کے دوران عبور کیا۔

حفیظ نے اس ٹی ٹوئنٹی میں 36 گیندوں پر 69 رنز کی شاندار اننگز کھیلی اور ٹیم کو بڑے ٹوٹل تک پہنچایا۔

پاکستانی آل راؤنڈر نے اپنے 89ویں اننگز میں یہ سنگ میل عبور کیا۔

ان سے قبل ایک اور تجربہ کار آل راؤنڈر شعیب ملک بھی بین الاقوامی ٹی ٹوئنٹی میچز میں 2 ہزار رنز مکمل کر چکے ہیں۔

واضح رہے کہ اپنے طویل ٹی ٹوئنٹی کیریئر میں محمد حفیظ 54 وکٹیں بھی لے چکے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.