Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

برطانیہ، موسم سرما میں کورونا سے 85 ہزار اموات کا اندیشہ

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

برطانیہ میں لیک ہونے والی ایک سرکاری رپورٹ میں خدشہ ظاہر کیا گیا ہے کہ کورونا وباء رواں برس موسم سرما میں اگر اپنی بدترین سطح پر پہنچ گئی تو ملک میں 85 ہزار اموات ہو سکتی ہیں۔

حکومت کی منصوبہ بندی میں مدد کرنے والے سائنسی مشاورتی گروپ کی رپورٹ میں ایک ماڈل کی بنیاد پر کہنا ہے کہ انگلینڈ اور ویلز میں کورونا وائرس سے اکیاسی ہزار اضافی اموات جبکہ 27 ہزار اضافی اموات دوسری وجوہات کی وجہ سے ہو سکتی ہیں۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ حکومتی اقدامات صرف 40 فیصد ہی مؤثر ثابت ہوسکیں گے جس کی وجہ سے حکومت اسکول بند کرنے کے ساتھ دیگر پابندیاں بھی بڑھا سکتی ہے جو اگلے سال مارچ تک جاری رہ سکتی ہیں۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ یہ تمام باتیں حتمی نہیں بلکہ حکومت کو ممکنہ بدترین حالات کے لیے درست منصوبہ بندی کرنے کے پیش نظر بتائی گئی ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.