Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

سانحہ کربلا کو لفظوں میں بیان نہیں کیا جاسکتا: حمزہ علی عباسی

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

شوبز انڈسٹری سے عارضی کنارہ کشی اختیار کرنے والے حمزہ علی عباسی کا کہنا ہے کہ سانحہ کربلا کو کبھی بھی لفظوں میں بیان نہیں کیا جا سکتا۔

سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر یومِ عاشور کی مناسبت سے پیغام شیئر کرتے ہوئے حمزہ علی عباسی نے لکھا کہ ’میں نے اس بارے میں گہرا مطالعہ کیا ہے کہ حضور ﷺ اپنے نواسوں سے کتنی محبت کرتے تھے۔‘

انہوں نے لکھا کہ ’میں نے تاریخ کے صفحات میں یہ بھی پڑھ رکھا ہے کہ حضرت امام حسینؓ کو کس طرح شہید کیا گیا۔‘

حمزہ علی عباسی نے لکھا کہ ’یہ ایک سانحہ ہے جس کو الفاظ کبھی بھی بیان نہیں کرسکیں گے۔‘

Leave A Reply

Your email address will not be published.