Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

شہدائے کربلا نے ظلم اور ناانصافی کیخلاف لڑنے کا پیغام دیا: وینا ملک

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف میزبان اور اداکارہ وینا ملک کا کہنا ہے کہ شہدائے کربلا نے ظلم اور ناانصافی کیخلاف لڑنے کا پیغام دیا۔

سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر یوم عاشور کی مناسبت سے پیغام میں انہوں نے لکھا کہ کربلا میں امام حسینؓ اور ان کے ساتھیوں کی شہادت ہمیں ہر طرح کے ظلم اور ناانصافی کے خلاف لڑنے کا پیغام دیتی ہے۔

انہوں نے لکھا کہ آج محرم (عاشورہ) کے دن ہمیں سچائی اور انصاف کے لئے ثابت قدم رہنے کا عزم کرنا ہوگا۔ایک ایک ٹوئٹ میں وینا ملک نے لکھا کہ واقعہ کربلا ہمیں کسی انسان سے نا ڈرنے، اللہ پر مکمل یقین رکھنےکا درس دیتا ہے۔

انہوں نے لکھا کہ ’اہلِ بیت نے شہادتیں قبول کی لیکن کسی فاسق جھوٹے کے ہاتھ پر بیعت نہیں کی۔‘

وینا ملک نے یہ بھی لکھا کہ ’مگر آج کا مسلمان فاسق جھوٹے، چور سیاستدانوں کے پیچھے چل رہا ہے انہوں نے نماز، حج، کلمہ، دین بچا لیا لیکن افسوس ہم آج اس دین سے دور ہیں۔‘

Leave A Reply

Your email address will not be published.