Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

یومِ عاشور: بزدار کا سیف سٹیز اتھارٹی ہیڈکوارٹر کا دورہ

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

وزیرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے سیف سٹیز اتھارٹی ہیڈکوارٹر کا دورہ کیا اور کیمروں کے ذریعے یومِ عاشور پر کیے گئے سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرِ اعلیٰ عثمان بزدار نے لاہور سمیت پنجاب بھر میں سیکیورٹی انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ یومِ عاشور کے جلوسوں کی سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے ہیں، سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے جلوسوں اورمجالس کی نگرانی کی جا رہی ہے۔

وزیرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے مزید کہا کہ ملک دشمن قوتوں کے ناپاک عزائم ناکام بنانے کے لیے پوری فورس چوکس ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے افسر اور اہلکار بہترین کوآرڈینیشن کے ذریعے فرائض انجام دے رہے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.