Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

عتیقہ اوڈھو نے اپنا پسندیدہ ڈرامہ بتا دیا

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو کا کہنا ہے کہ ڈرامہ سیریل ’ہرجائی‘ ان کے پسندیدہ ڈراموں میں سے ایک ہے۔

عتیقہ اوڈھو نے سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام  پر فیصل قریشی کے ساتھ ایک سین کی ویڈیو شیئر کی۔

اداکارہ نے اپنی پوسٹ میں بتایا کہ انہیں یہ ڈرامہ بہت پسند ہے جس کی وجہ اس کی بہترین کاسٹ اور ہدایت کار ہیں۔اس سے قبل عتیقہ اوڈھو نے اپنے کچھ یادگار اور ناقابلِ فراموش کرداروں کی تصویریں شیئر کرتے ہوئے لکھا تھا کہ وہ اپنے رب کی شکر گزار ہیں جس نے انہیں بطور اداکارہ اتنی عزت و احترام دیا۔عتیقہ اوڈھو کی جانب سے شیئر کئے جانے والے کچھ یادگار اور مشہور کرداروں میں شاہ تاج، ستارہ، فریدہ اور منصورہ کے کردار شامل تھے۔

اپنے پیغام میں عتیقہ اوڈھو نے لکھا کہ میرے ادا کئے گئے یہ سارے کردار اپنے اندر ایک سنجیدہ پیغام لیے ہوئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ وہ اپنے رب کی شکر گزار ہیں جس نے انہیں اتنی عزت سے نوازا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.