Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

4خودکشیاں، بیوی کے واپس نہ آنے پر زندگی ختم کر لی

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور، سیالکوٹ : مختلف واقعات میں دوشیزہ سمیت چار افراد نے خودکشی کر لی ،جبکہ خودکشی کی کوشش کرنیوالی خاتون کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق موہلنوال لاہور کے 36 سالہ سعید نے بیوی کے گھر واپس نہ آنے پر گلے میں پھندا ڈال کر خودکشی کر لی ۔ متوفی سعید کی بیوی گھریلو جھگڑے کے بعد گھر چھوڑ کر چلی گئی تھی ۔ پولیس نے ضروری شواہد جمع کرکے لاش مردہ خانے منتقل کردی ۔ ادھر فیروز والا کی بستی مبارک آباد میں گھریلو نا چاقی پر دوشیزہ (م)نے زہریلی گولیاں کھا لیں ، اسے ہسپتال پہنچایا گیا جہاں وہ دم توڑ گئی، پولیس نے قانونی کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کر دی ۔ شاہدرہ میں گھریلو مسائل سے دلبرداشتہ خاتون( ک )نے زہریلی گولیاں کھا لیں ، اسے ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں اس کی حالت خطرے سے باہر ہے ۔ سیالکوٹ کے تھانہ موترہ کے 40 سالہ جمیل نے گھریلو حالات سے تنگ آ کر خود کو گولی مار کر زندگی ختم کر لی۔ پولیس نے متوفی کی بیوہ اور بیٹیوں کو حراست میں لے کر تفتیش شرو ع کر دی۔ سرگودھا میں سود خور کے دباؤ سے پریشان نوجوان نے زہریلی گولیاں کھا کر زندگی ختم کر لی،پولیس کے مطابق انور کالونی کا ندیم افضل فیکٹری ایریا میں لکڑی کا کام کرتا تھا ، اس نے نوید سے رقم ادھار لے کر کاروبار میں لگائی جس کی وہ بتدریج قسطوں میں اد ائیگی کر رہا تھا مگر نوید نے سود کامطالبہ شروع کر دیا ، اس کے دباؤ سے دلبرداشتہ ہو کر ندیم نے زہریلی گولیاں کھا لیں، اسے ڈی ایچ کیو ٹیچنگ ہسپتال لایاگیا جہاں وہ دم توڑ گیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.