Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

لاہور کے مختلف علاقوں میں بارش سے درجہ حرارت میں کمی

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور:  لاہور کے مختلف علاقوں میں آج بادل پھر برس پڑے، حبس اور گرمی میں کمی کے سبب موسم خوشگوار ہو گیا۔

بتایا گیا ہے کہ لاہور کی مال روڈ اور ملحقہ علاقوں لکشمی چوک، ایمپرس روڈ، ڈیوس روڈ اور ایبٹ روڈ پر بادل کھل کر برسے جس سے حبس میں کمی پر شہریوں نے سکھ کا سانس لیا۔

واضح رہے کہ محکمہ موسمیات نے بالائی پنجاب سمیت خیبرپختونخوا، سندھ اور بلوچستان میں آج (اتوار) سے منگل تک مزید بارشوں کی پیشگوئی کر رکھی ہے جس سے اربن فلڈنگ اور دریاؤں میں سیلاب کا خطرہ ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.