Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

سعودی قیادت جلد پاکستان کا دورہ کریگی:وزیر خارجہ

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

ملتان: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ کراچی کو اس کے حال پر چھوڑ کر انتظامیہ نے تجوریاں بھری ہیں،مقبوضہ کشمیر کے عوام نے بتادیا اب ان کی منزل جبر سے آزادی ہے ۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا بھارت نے جس طرح کشمیریوں کی آواز دبائی وہ پوری دنیا نے دیکھا، مقبوضہ کشمیر میں بلیک آئوٹ مسلسل جاری ہے ۔ حسینیت کا فلسفہ انسان کو خوف سے آزادی دلاتا ہے اور مقبوضہ کشمیر کے عوام اسی فلسفے پر عمل کرکے جدوجہد آزادی جاری رکھے ہوئے ہیں، مقبوضہ کشمیر کے عوام نے بتادیا اب ان کی منزل جبر سے آزادی ہے ، وادی میں آج عزاداری اور محرم کے جلوسوں پر پابندی ہے ، وہاں مذہبی آزادی پر بھی قدغن ہے اور عید کی نماز کی بھی اجازت نہیں دی گئی تھی، انسانی حقوق کے علمبرداروں کو مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کا نوٹس لینا ہوگا۔شاہ محمود نے کہا ماہرین کے خدشے کے مطابق آج ملک میں کورونا متاثرین کی تعداد 20 لاکھ ہونی چا ہئے تھی تاہم اللہ کا کرم ہوا اور آج پاکستان میں 91 فیصد وینٹی لیٹر خالی ہیں، ماہرین کورونا وائرس کنٹرول کرنے پر پاکستان کا کیس سٹڈی کرنا چاہتے ہیں، کورونا کا خطرہ ابھی ٹلا نہیں ہمیں احتیاط کرنا ہوگی، خدشہ ہے کہ سردیوں میں کورونا کی دوسری لہر آسکتی ہے ،انہوں نے کہا کراچی کیلئے دعا کریں، آج کراچی والے مشکلات سے دوچار ہیں، وہاں سیوریج ، نکاسی آب اور پانی کا کوئی انتظام نہیں کیا گیا، کراچی میں انتظامیہ نے اپنی تجوریاں بھریں، شہر کو اس کے حال پر چھوڑ دیا، کراچی میں کسی قسم کی کوئی منصوبہ بندی نہیں کی گئی۔وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا سعودی عرب کے پاکستان کے ساتھ بڑے اچھے تعلقات ہیں، سعودی قیادت جلد پاکستان کا دورہ کرے گی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.