Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

مالم جبہ میں امیر مقام کے گھر میں آگ لگ گئی

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

خیبر پختون خوا کے پر فضا مقام سوات کے علاقے مالم جبہ میں واقع مسلم لیگ نون کے صوبائی صدر امیر مقام کی رہائش گاہ میں آگ لگ گئی۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق نون لیگی صوبائی صدر امیر مقامی کی رہائش گاہ پر آگ لگنے کے وقت مہمان موجود تھے، جنہیں بحفاظت نکال لیا گیا ہے۔

علاقے میں ریسکیو کی ٹیمیں آگ لگنے کے مقام پر پہنچ چکی ہیں اور کارروائی کر رہی ہیں، تاہم اب تک آگ پر قابو نہیں پایا جا سکا ہے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق آگ کو بجھانے کی کوششیں فوری طور پر شروع کر دی گئی تھیں۔

پولیس کے مطابق مالم جبہ میں نون لیگ کے صوبائی صدر امیر مقام کی رہائش گاہ میں آگ لگنے سے مرکزی بلڈنگ کو نقصان پہنچا ہے۔

پولیس کا یہ بھی کہنا ہے کہ آگ رہائش گاہ کی تیسری منزل میں مبینہ طور پر شارٹ سرکٹ کی وجہ سے لگی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.