Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

رمیز راجہ کا نوجوان پلیئرز کو نظر انداز کرنے پر عدم اطمینان

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور: سابق قومی کپتان اور کمنٹیٹر رمیز راجہ نے قومی ٹیم انتظامیہ کی جانب سے نوجوان پلیئرز کو نظر انداز کرنے پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے سوال اٹھایا ہے کہ خوش دل شاہ اور حیدرعلی کو باہر رکھ کے آخر ٹیم آگے کیسے بڑھے گی جو ٹیم میں شمولیت کے قابل بھی نہیں سمجھے گئے ۔انہوں نے ٹیم انتظامیہ کے طرز عمل کو مایوس کن قرار دیتے ہوئے کہا کہ سیریز خواہ کتنی بھی اہمیت کی حامل کیوں نہ ہو لیکن نوجوان صلاحیت پر انحصار نہیں کیا جاتا تو اس کا مطلب یہی ہے کہ مستقبل کی جانب نہیں دیکھا جارہا۔ رمیز راجہ کا اپنے یو ٹیوب چینل پر کہنا تھا کہ یہ ورلڈ کپ کا سیزن ہے جس میں مختلف کمبی نیشنز کی آزمائش کے ساتھ ہی اچھی ٹیم تشکیل پا سکتی ہے لیکن نوجوانوں کے بغیر کوئی کمبی نیشن مکمل نہیں ہو سکتا اور دلچسپ بات یہ ہے کہ باؤلنگ میں تجربات جاری ہیں لیکن بیٹنگ کی جانب توجہ نہیں دی جا رہی جہاں کسی خوف کے بغیر آزادی کے ساتھ کھیلنے کی اجازت دے کر بیٹسمینوں کو بہترین کارکردگی پر اکسایا جا سکتا ہے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.