Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

پاکستان اور انگلینڈ کا آج دوسرا ٹی 20 ,عماد وسیم عمدہ کارکردگی سے فتح کیلئے پر عزم

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

مانچسٹر: انگلینڈ اور پاکستان کے درمیان دوسرا ٹی ٹونٹی میچ آج کھیلا جائے گا اور پاکستانی آل راؤنڈر عماد وسیم عمدہ کارکردگی دکھا کر فتح کیلئے پرعزم ہیں جن کا کہنا ہے کہ باقی میچوں میں بھی اچھی کارکردگی کا سلسلہ جاری رہنے کی امید ہے ،موسم کی مداخلت تک برتری حاصل ہو چکی تھی،بارش نہ ہوتی تو پہلا میچ آسانی سے جیتا جا سکتا تھا، اگر وکٹ کا رویہ وہی رہا جو پہلے معرکے میں تھا تو سپن باؤلرزکی کامیابی کے امکانات واضح ہیں،شاداب خان کیلئے بھی ماحول کافی سازگار رہے گا۔تفصیلات کے مطابق تین ٹی ٹونٹی میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا معرکہ بارش کی نذر ہو جانے کے بعد انگلینڈ اور پاکستان کی ٹیمیں آج پھر اولڈ ٹریفورڈ مانچسٹر میں صف آراہوں گی ،آج میچ ڈے اینڈ نائٹ ہوگا اورپاکستانی وقت کے مطابق شام سوا 6بجے شروع ہوگا ۔ پاکستانی آل راؤنڈر عماد وسیم کی کوشش ہوگی کہ وہ اپنی عمدہ فارم کا سلسلہ برقرار رکھتے ہوئے گرین شرٹس کیلئے کامیابی کی راہ ہموار کریں۔بائیں ہاتھ کے سپن باؤلنگ آل راؤنڈر کا کہنا تھا کہ اگر بارش کی وجہ سے پہلا میچ متاثر نہ ہوتا تو پاکستانی ٹیم کامیابی حاصل کر سکتی تھی کیونکہ موسم کی مداخلت تک گرین شرٹس نے کھیل پر کنٹرول کرتے ہوئے واضح برتری حاصل کرلی تھی ۔ عماد وسیم کا خیال ہے کہ میچ جاری رہتا تو میزبان ٹیم کا بڑے ہدف تک پہنچنا ممکن نہیں رہا تھا۔ان کا کہنا تھا کہ اگر وکٹ کا رویہ پہلے میچ جیسا رہا تو سپن باؤلرز کی کامیابی کے امکانات واضح ہیں کیونکہ شاداب خان کیلئے بھی ماحول کافی سازگار رہے گا اور امکان ہے کہ وہ بھی کامیابی کیلئے اہم کردار نبھا سکیں گے ۔ عماد وسیم کا کہنا تھا کہ اگر امپائرز گیلی آؤٹ فیلڈ کے پیش نظر کھیل نہ روکتے تو حالات پاکستانی ٹیم کے حق میں ہو چکے تھے لیکن موسم پر کنٹرول نہیں کیا جا سکتا بلکہ مایوسی ظاہر کی جا سکتی ہے کہ بارش کی وجہ سے ایک اور میچ متاثر ہو گیا البتہ اس بات کا یقین ہے کہ میچ مکمل ہونے پر اس کا نتیجہ پاکستان کے حق میں ہوتا کیونکہ پاکستانی باؤلرز نے کھیل کو قابو میں کرلیا تھا۔عماد وسیم کا کہنا تھا کہ انگلش ٹیم بہت اچھی سہی لیکن گرین شرٹس بھی ان سے کم نہیں اور سیریز کے باقی دو میچوں میں یقین ہے کہ جم کر مقابلہ ہوگا اور وہ ذاتی طور پر بھی اپنی بہترین کارکردگی کا سلسلہ جاری رکھیں گے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.