Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

بھارت : کورونا بے قابو ،ووہان کے سکول پرسوں کھولنے کا اعلان

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

نئی دلی : دنیا بھر میں کورونا سے ہلاکتوں کا سلسلہ جاری،بھارت میں وبا قابو سے باہرہو گئی ،چین کے شہر ووہان میں حالات معمول پر آنے کے بعد سکول پرسوں کھولنے کا اعلان کردیا گیا۔ورلڈو میٹر کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز دنیابھر میں کورونا مریضوں کی تعداد 2کروڑ 51لاکھ تک پہنچ گئی،ہلاکتیں 8لاکھ 44ہزار سے بڑھ گئیں جبکہ اب تک وبا کا شکار ہونے کے بعد صحت یاب ہونیوالوں کی تعداد ایک کروڑ 74لاکھ ہو گئی ۔امریکا میں گزشتہ روز 28ہزار نئے کیس اور772اموات رپورٹ ہوئیں۔برازیل میں حالات بہتری کی طرف جانے کے بعد گزشتہ روز ملک میں ساڑھے چھ ہزار مریض سامنے آئے جبکہ 431اموات ہوئیں ۔دنیا بھر میں کورونا سے اموات میں کمی کے بعد بھارت میں گزشتہ روز صرف 24 گھنٹوں کے دوران 78ہزار نئے مریض رپورٹ ہوئے جبکہ ایک دن میں ہلاکتیں ساڑھے نو سورپورٹ ہوئیں،ایران میں گزشتہ روز 110،ترکی 39،بنگلہ دیش 32اور برطانیہ میں 12اموات ہوئیں۔ادھرچین کے شہر ووہان کے حکام نے منگل سے تمام سکول کھولنے کا اعلان کر دیا۔ حکام کے مطابق شہر کے 2842 سکول پرسوں کھلیں گے ،تعلیمی اداروں کیلئے جاری ہونیوالے ایس اوپیز میں سکول جانے اور آنے کے دوران بچوں کیلئے ماسک لازمی قراردیا گیاہے ،اور کہا گیا ہے کہ پبلک ٹرانسپورٹ میں سفر سے حتی ٰالمقدور گریز کیاجائے ۔چین میں اندرون ملک فضائی سفر مکمل طور پر بحال کردیا گیا جبکہ چین میں تیار کردہ کورونا وائرس کی چار مختلف ویکسینز انسانوں پر تجربات کے تیسرے مرحلے میں داخل ہوگئیں، بعض ویکسینز کے انسانوں پر تجربات کا تیسرا مرحلہ ستمبر کے اوائل میں مکمل ہو گا جبکہ اس مرحلہ کے حوالے سے ڈیٹا نومبر میں آنے کی توقع ہے ۔جاپان کی حکومت نے کہا آئندہ سال کی پہلی ششماہی تک ملک کے تمام شہریوں کیلئے کورونا وائرس کی ویکسین حاصل کرنے کا پروگرام بنایا جائے گا۔ امریکا کے سنٹرز فار ڈیزیز کنٹرول اینڈ پریونٹیشن (سی ڈی سی) کی تازہ تحقیق کے مطابق بغیر علامات والے مریض فضائی سفر کے دوران دیگر افراد میں کورونا وائرس منتقل کرسکتے ہیں، اس حوالے سے چوکنا رہنا ہوگا۔جرمنی کے دارالحکومت برلن میں کورونا پابندیوں کے خاتمہ کیلئے بڑا مظاہرہ کیاگیا،ریلی میں 22ہزار سے زائد افراد نے شرکت کی اور سماجی فاصلے کے ایس او پیز کی دھجیاں اڑا دیں۔سعودی عرب میں کورونا کے یومیہ کیسز میں ریکارڈ کمی ہوئی ،گزشتہ روز پہلی مرتبہ 987 نئے مریضوں کی تصدیق ہوئی جبکہ کنگ سلمان ہسپتال ریاض سے کورونا کے آخری مریض کو شفایاب ہونے پر فارغ کردیا گیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.