Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

کارپٹ انڈسٹری کی ترقی سے روزگار کے مواقع ہو سکتے ہیں

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کراچی : حکومت اپنی سرپرستی میں کارپٹ انڈسٹری کو ترقی دے کر دیہی علاقوں میں بسنے والوں کو ان کی دہلیز پر روزگار کے مواقع فراہم کر سکتی ہے ، جس سے شہروں پر بڑھتے ہوئے بوجھ کو بھی کم کرنے میں مدد ملے گی۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان کارپٹ مینو فیکچررز اینڈ ایکسپورٹرز ایسوسی کے چیئرمین محمد اسلم طاہر، چیئرمین کارپٹ ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ پرویز حنیف، وائس چیئرمین شیخ عامر خالد، سینئر مرکزی رہنما عبد اللطیف ملک، سینئر ممبر ریاض احمد، سعید خان، ملک اکبر، اعجاز الرحمن اور میجر (ر)اختر نذیر نے اپنے مشترکہ بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ بہت سی عالمی منڈیا ں ایسی ہیں جن تک پاکستان کی اس طرح رسائی نہیں جس کی ضرورت ہے ، ہمیں ترقی یافتہ ، ترقی پذیر ،بڑے یا چھوٹے ملک اور منڈیوں کی تفریق کے بغیر ان تک رسائی حاصل کرنے کے لیے عملی کاوشیں کرنا ہوں گی۔ انہوں نے کہا کہ عالمی منڈیوں میں روایتی حریف سمیت دیگر ممالک کی سبقت کو ختم کرنے کے لیے حکومت پاکستان کی سرپرستی نا گزیر ہے ۔ حکومت خطے کے ممالک کی طرزپر مراعات اور سہولتیں دے تاکہ ان ممالک کا مقابلہ کیا جا سکے ، جس سے ہماری برآمدات میں بھی کئی گنا اضافہ ہو گا جو معیشت کے لیے تقویت کا باعث ہو گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.