Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

انٹر بینک میں ڈالر168روپے سے گھٹ کر166روپے کا ہو گیا

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کراچی : فاریکس ایسوسی ایشن کی ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق گزشتہ ایک ہفتے کے دوران انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں 1.92 روپے کی نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی، جس سے ڈالر کی قیمت خرید 168.42 روپے سے کم ہو کر 166.40 روپے اور قیمت فروخت 168.52 روپے سے کم ہو کر 166.60 روپے پر آ گئی، اسی طرح مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں 1.80 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد ڈالر کی قیمت خرید 168.40 روپے سے کم ہو کر 166.50 روپے اور قیمت فروخت 168.80 روپے سے کم ہو کر 167 روپے ہو گئی۔ فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قدر میں زیر تبصرہ مدت میں 50 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی، جس سے یورو کی قیمت خرید 198 روپے سے کم ہو کر 197.50 روپے اور قیمت فروخت 200 روپے سے کم ہو کر199.50 روپے ہو گئی، تاہم 50 پیسے کے اضافے سے برطانوی پاؤنڈ کی قیمت خرید 219.50 روپے سے بڑھ کر 220 روپے اور قیمت فروخت 221.50 روپے سے بڑھ کر 222 روپے پر جا پہنچی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.