Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

پاکستان اسٹاک مارکیٹ:ہفتۂ رفتہ میں تیزی رہی

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کراچی : پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گزشتہ ہفتے تیزی کا رجحان رہا۔ کے ایس ای 100 انڈیکس 1400 پوائنٹس کے اضافے سے 40 ہزار اور 41 ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد عبور کر گیا۔ مارکیٹ کے سرمائے میں 249 ارب روپے سے زیادہ کا اضافہ ہوا، جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم 76 کھرب سے زیادہ ہو گیا۔ کاروباری تیزی سے 58 فیصد حصص کی قیمتیں بھی بڑھ گئیں۔ پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گزشتہ ہفتے چار دن تیزی رہی، جس کے نتیجے میں کے ایس ای 100 انڈیکس 1460.35 پوائنٹس بڑھ گیا، تاہم ایک دن کی مندی کے باعث 25.72 پوائنٹس کم ہو گئے ۔ مجموعی طور پر مارکیٹ میں تیزی رہی۔ ماہرین کے مطابق کرنٹ اکاؤنٹ کے خسارے میں کمی، بیرونی اکاؤنٹ کا بحران ختم ہونے سے متعلق خبروں، برآمدی آرڈرز کی صورت حال بہتر ہونے اور آئل اینڈ گیس ایکسپلوریشن سیکٹر میں خریداری کی نئی لہر ،شرح سود میں کمی کے بعد سرمایہ کاری کے بیشتر شعبوں کی بڑھتی ہوئی سرمایہ کاری کی بدولت اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان دیکھا گیا۔ گزشتہ ہفتے کے ایس ای 100 انڈیکس 41056.22 پوائنٹس تک جا پہنچا۔ 518.63 پوائنٹس کے اضافے سے کے ایس ای 30 انڈیکس 17695.4 پوائنٹس تک جا پہنچا۔ سرمائے کیمنڈی میں 2 کھرب 49 ارب 11 کروڑ 8 لاکھ 39 ہزار 166 روپے کا اضافہ دیکھا گیا۔ کے ایس ای 100 انڈیکس ایک مرحلے پر 41277.89 پوائنٹس سے زیادہ ہو گیا تھا۔ کاروبار کے لحاظ سے ٹی آر جی پاک لمیٹڈ، دیوان سیمنٹ، پیس پاک لمیٹڈ، ورلڈ کال ٹیلی کام، پاک ریفائنری، حیسکول پٹرول، یونٹی فوڈز، نیشنل بینک، میپل لیف، پاور سیمنٹ، پاک انٹر نیشنل بلک،کوٹ ادو پاور، صدیق سنز ، ازگارڈن نائن، بینک آف پنجاب، کے الیکٹرک لمیٹڈ، جے ایس بینک، فوجی سیمنٹ اوربینک اسلامی سر فہرست رہے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.