Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

مریم نورڈائیلاگ ’’مجھے تم سے محبت ہے ‘‘سے اکتا گئیں

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور : اداکارہ مریم نور شیخ نے کہاہے کہ ایسا لگتاہے ٹی وی ڈراموں کیلئے موضوعات ختم ہوگئے ہیں ،جہاں دیکھو صرف محبت کا ہی تذکرہ چل رہا ہے ،80فیصد سے زائد ڈراموں میں ایک ہی ڈائیلاگ ’’مجھے تم سے محبت ہے ‘‘بولا جارہاہے ۔مریم نورنے ایک انٹرویو میں کہا کہ یہ صورتحال رہی تو ناظرین اکتا جائیں گے ا ور ڈرامہ انڈسٹری بحران کا شکارہو جائیگی ۔ان کا کہناتھاکہ جو کچھ زیادہ تر ڈراموں میں دکھایا جارہاہے وہ ہمارا کلچر نہیں ہے ۔ہمیں پاکستانی ٹی وی ڈراموں کی ساکھ برقرار رکھنے کیلئے نئے اور سماجی موضوعات کی طرف لازمی توجہ کرنا ہوگی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.