Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان سیریز کا دوسرا ٹی ٹوئنٹی میچ آج کھیلا جائے گا

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور: پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان سیریز کا دوسرا ٹی ٹوئنٹی میچ آج کھیلا جائے گا، کھلاڑیوں کی تیاریوں کے ساتھ ساتھ بارش بھی برسنے کو تیار ہیں، قومی آل راؤنڈر عماد وسیم خراب موسم پر مایوسی کا شکار ہیں۔

سیریز کے دوسرے ٹی ٹوئنٹی کی تیاریاں، بارش کے باعث کھلاڑی آؤٹ ڈور پریکٹس نہ کر سکے۔ چھوٹے فارمیٹ کا دوسرا بڑا مقابلہ، پاکستانی وقت کے مطابق شام سوا چھ بجے شیڈول ہے۔ خراب موسم کی پیشگوئی، بارش سے پھر مزہ کرکرا ہو سکتا ہے۔ قومی آل راؤنڈر عماد وسیم نے موسم برسات پر بات کی۔ کہتے ہیں پہلے میچ میں اچھا کھیل پیش کیا لیکن افسوس بارش کی نظر ہو گیا، تیاری بھی مکمل اور پلہ بھی بھاری ہے۔

سیریز کے افتتاحی ٹی ٹوئنٹی میں صرف سولہ اعشاریہ ایک اوور کا کھیل ہو سکا، انگلینڈ نے چھ وکٹ پر ایک سو اکتیس رنز بنائے، شاداب خان اور عماد وسیم نے دو دو مہرے کھسکائے، دوسرے میچ میں کسی تبدیلی کا امکان نہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.