Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

ملک میں مزید 255 افراد کورونا وائرس سے متاثر، 403 صحتیاب

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

پاکستان میں کورونا وائرس کی صورتحال بڑی حد تک قابو میں آچکی ہے اور گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا وائرس سے ہونے والی بیماری کووِڈ 19 کے باعث ایک مریض انتقال کرگیا۔

اب تک ملک میں مجموعی کیسز کی تعداد 2 لاکھ 95 ہزار 388 ہوگئی ہے جس میں سے 2 لاکھ 80 ہزار 340 صحتیاب ہوئے ہیں جبکہ 6 ہزار 284 انتقال کر گئے ہیں۔

ملک میں 29 اگست کو کورونا وائرس کے 255 نئے مریض سامنے آئے اور ایک مریض کے انتقال کی تصدیق ہوئی جبکہ 403 مریض صحتیاب ہوگئے۔

پاکستان میں اس عالمی وبا کو 6 ماہ سے زائد کا عرصہ گزرگیا ہے اور اس دوران ملک اس وبا کے مختلف مراحل دیکھ چکا ہے اور اب صورتحال بہتر ہورہی ہے لیکن ماہرین نے اب بھی خبردار کیا ہے کہ اسٹینڈرڈ آپریٹنگ پروسیجر (ایس او پیز) پر عمل نہ کرنے سے یہ وائرس دوبارہ سے پھیل سکتا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.